کاپی رائٹ قوانین پر آن لائن ٹیکسی سروس کو کام سے روک دیا گیا

اوبر انتظامیہ نے سوفٹ ویئر چوری کرکے پہلے امریکا اور کینیڈا پھر پاکستان میں بھی سروس شروع کردی،شہری ظفیر قاسمی کا دعویٰ

منگل 16 اکتوبر 2018 14:19

کاپی رائٹ قوانین پر آن لائن ٹیکسی سروس کو کام سے روک دیا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) سندھ انٹیلیکچوئیل پراپرٹی ٹریبونل نے آئیڈیا چوری کرنے اور کاپی رائٹ قوانین پر آن لائن ٹیکسی سروس اوبر کو کام کرنے سے روک دیاہے۔

(جاری ہے)

سندھ انٹیلیکچوئیل پراپرٹی ٹریبونل میں آن لائن ٹیکسی سروس اوبر کے خلاف شہری ظفیر قاسمی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں ٹریبونل نے اوبر انتظامیہ کو آئندہ سماعت تک کام کرنے سے روک دیا۔

کاپی رائٹ سے متعلق دعوے میں کہا گیا ہے کہ آن لائن ٹیکسی سروس میرا آئیڈیا تھا اور ٹیکسی سروس کا انشورنس کمپنی سے شارٹ ٹرم معاہدہ بھی اس کونسیپٹ کا حصہ تھا۔درخواست گزار کے مطابق اوبر انتظامیہ نے سوفٹ ویئر چوری کرکے پہلے امریکا اور کینیڈا پھر پاکستان میں بھی سروس شروع کردی۔پاکستان میں آن لائن ٹیکسی سروس 2011 میں رجسٹرڈ ہوئی۔