فیصل بینک لمیٹڈ اور انڈس موٹرز کے درمیان تعاون کے سمجھوتے پر دستخط

منگل 16 اکتوبر 2018 14:29

فیصل بینک لمیٹڈ اور انڈس موٹرز کے درمیان تعاون کے سمجھوتے پر دستخط
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) فیصل بینک لمیٹڈ اور انڈس موٹرز نے تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق بینک نے اپنے صارفین کو خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری اور وسعت لانے کیلئے انڈس موٹرز کے ساتھ تعاون کے ایک سمجھوتے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

سمجھوتے کے تحت فیصل بینک ٹویوٹا کی مختلف ماڈل کی گاڑیوں پر اپنے صارفین کو مالی خدمات اور تکافل کی سہولیات فراہم کرے گا۔ بیان کے مطابق بینک کے کریڈٹ کارڈ رکھنے والے صارفین کو فاسٹ ٹریک کی بنیاد پر فنانسنگ اور دیگر خدمات کی فراہمی کی جائے گی۔