Live Updates

حکومت کا ن لیگ کے لگائے بجلی کے تمام پلانٹس کے آڈٹ کا فیصلہ

ن لیگ کے دورے حکومت میں مہنگی ترین بجلی بنی، انہوں نے ڈیڑھ سال بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا،حکومت کو فی یونٹ 2روپے 63 پیسے کا نقصان ہو رہا ہے،وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نیوز کانفرنس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 16 اکتوبر 2018 13:42

حکومت کا ن لیگ کے لگائے بجلی کے تمام پلانٹس کے آڈٹ کا فیصلہ
اسلام آباد ر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اکتوبر 2018ء) حکومت نے ن لیگ کے لگائے بجلی کے تمام پلانٹس کے آڈٹ کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ن لیگ کے دورے حکومت میں مہنگی ترین بجلی بنی۔ن لیگ نے بجلی کے مہنگے ترین معاہدے کیے۔حکومت نے ن لیگ کے دور میں لگائے گئے بجلی کے پاور پلانٹس کے آڈٹ کا حکم دے دیا ہے۔

جب کہ پنجاب میں ایل جی پلانٹس کی تحقیات کا آغاز نیب نے کر دیا ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت کو ہر یونٹ پر 2روپے 63 پیسے کا نقصان ہو رہا ہے۔حکومت 15روپے 53 پیسے میں فی یونٹ بجلی بناتی ہے۔جب کہ عوام کو بجلی 11 روپے 71 پیسے فی یونٹ دی جا رہی ہے۔ ڈیڑھ سال میں ن لیگ نے جو بجلی کی قیمت بڑھانی تھی وہ نہیں بڑھائی۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ احتساب کی بات کریں تو جمہوریت خطرے میں آ جاتی۔

لیکن ن لیگ نے عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا اس کو عوام کے سامنے لانا ضروری ہے۔پاکستان کا مستقبل روشن ہے آئندہ چند روز میں خوشخبریاں ملیں گی۔ہماری کوشش ہے کہ چیزوں کو بہتر کریں۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ای سی سی کے اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر بات نہیں ہوئی۔فواد چوہدری نے ضمنی انتخابات سے متعلق کہا کہ وزیر اوعظم عمران خان نے متعلقہ علاقوں میں جا کر کسی پیکج کا اعلان نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا ضمنی انتخاب دیکھا جس میں حکمران جماعت لا تعلق رہی۔کسی بھی الیکشن مہم میں ڈی سی نے حصہ نہیں لیا۔منی لانڈرنگ سے متعلق فریم ورک مکمل کر لیا ہے اور احتساب کا عمل جاری رہے گا۔لیکن جہاں پر ان کے احتساب کی بات کریں وہاں جمہوریت خطرے میں آ جاتی ہے۔لیکن ہماری کوشش ہے کہ تمام چیزوں کو جلد از جلد ٹھیک کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات