پاکستان ایران سرحد پر 2 افسران سمیت 14 ایرانی سیکورٹی اہلکار اغوا

اہلکاروں میں سے 2 ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے حساس شعبے کے افسر بھی شامل ہیں‘ایران

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 16 اکتوبر 2018 13:43

پاکستان ایران سرحد پر 2 افسران سمیت 14 ایرانی سیکورٹی اہلکار اغوا
تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16 اکتوبر۔2018ء) ایران نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان ایران سرحد پر پاسدارن انقلاب کے حساس شعبے کے 2 افسران سمیت 14 ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا. ایران کے سرکاری ادارے آئی آر این اے کے مطابق تمام افراد کو علی الصبح 4 بجے سے 5 بجے کے قریب لولکدان کے سرحدی علاقے سے ایک دہشت گرد گروہ نے اغوا کیا.

واضح رہے کہ لولکدان ایرانی صوبے سیستان بلوچستان کے شہر زاہدان کے جنوب مشرق میں 150 کلومیٹر پر واقع ایک گاﺅں ہے. سرکاری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 14 اہلکاروں میں سے 2 ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے حساس شعبے سے تعلق رکھتے تھے.

(جاری ہے)

دیگر 7 اہلکار باسیج ملیشیا میں رضاکار کی حیثیت سے ایک سیکورٹی آپریشن میں حصہ لے چکے تھے جبکہ باقی اہلکار سرحدی محافظ تھے.

تاہم ابھی تک ایرانی ذرائع ابلاغ کہ جانب سے واقعے میں ملوث یا کسی مشتبہ دہشت گروہ کی شناخت کا تذکرہ نہیں کیا گیا. ایران نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان ایران سرحد پر پاسدارن انقلاب کے حساس شعبے کے 2 افسران سمیت 14 ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا. ایران کے سرکاری ادارے آئی آر این اے کے مطابق تمام افراد کو علی الصبح 4 بجے سے 5 بجے کے قریب لولکدان کے سرحدی علاقے سے ایک دہشت گرد گروہ نے اغوا کیا.

واضح رہے کہ لولکدان ایرانی صوبے سیستان بلوچستان کے شہر زاہدان کے جنوب مشرق میں 150 کلومیٹر پر واقع ایک گاﺅں ہے. سرکاری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 14 اہلکاروں میں سے 2 ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے حساس شعبے سے تعلق رکھتے تھے. دیگر 7 اہلکار باسیج ملیشیا میں رضاکار کی حیثیت سے ایک سیکورٹی آپریشن میں حصہ لے چکے تھے جبکہ باقی اہلکار سرحدی محافظ تھے. تاہم ابھی تک ایرانی ذرائع ابلاغ کہ جانب سے واقعے میں ملوث یا کسی مشتبہ دہشت گروہ کی شناخت کا تذکرہ نہیں کیا گیا.