گوگل نے سعودی انٹرنیشنل انوسٹر کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی

منگل 16 اکتوبر 2018 14:29

گوگل نے سعودی انٹرنیشنل انوسٹر کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی
سان فرانسسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) عالمی سرچ انجن گوگل نے بھی سعودی عرب میں ہونے والی انوسٹر کانفرنس میں شرکت سے معذرت کر دی۔

(جاری ہے)

ایلفابیٹ انٹرنیشنل کمپنی کے سرچ انجن گوگل سے جاری ایک بیان کے مطابق ان کے سی ای او ڈیان گرین ریاج میں 23اکتوبر سے شروع ہونے والی عالمی فیوچر انوسٹر انیشی ایٹو کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے،انھوں نے اپنے بیان میں کانفرنس مین شرکت نہ کرنے کی وجہ بیان کرنے سے گریز کیا ہے۔

گوگل کے بیان سے قبل اوبر ٹیکنالوجیز نے بھی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے کہ رواں سال کے شروع میں گوگل نے سعودی نیوز ایجنسی کے ساتھ کام کرنے اور سعودی عرب میں پانچ مراکز کھولنے کا اعلان کیا تھا جہاں انہوں نے سعودی نوجوانوں کو تکنیکی تربیت فراہم کرنا تھی۔