نو تعمیر شُدہ شارجہ بیچ روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

سوا تین کلو میٹر پر محیط یہ روڈ سیاحتی سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنے گا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 16 اکتوبر 2018 13:58

نو تعمیر شُدہ شارجہ بیچ روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر2018ء) شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے 3.3 کلومیٹر لمبا شارجہ بیچ روڈ عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ یہ روڈ چار رویہ ہے، اور اس کے کنارے ماحول دوست لائٹس نصب کی گئی ہیں جبکہ ساحلِ سمندر پر جانے والوں کے لیے پارکنگ ایریاز بھی بنائے گئے ہیں۔ شارجہ اربن پلاننگ کونسل کے سیکرٹری جنرل خلیل ال علی کے مطابق یہ روڈ عوام کی سہولت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

جبکہ اگلے مرحلے کی تکمیل کے بعد ساحلی علاقے پر تفریح کی غرض سے آنے والی فیملیز اور سیاحوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ ساحلی پٹی کے ساتھ ساتھ پارکنگ ایریا بھی بنائے جا رہے ہیں۔ جبکہ ساحلِ سمندر کو دلفریب بنانے کی غرض سے بھی بہت سے اقدامات لیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شارجہ حکومت نے ہدف مقرر کر رکھا ہے کہ 2021ء تک ریاست میں سیاحوں کی تعداد ایک کروڑ کے لگ بھگ لے جانا ہے۔

جس کے لیے ساحلی مقامات کو بھی بہترین اور پہلے کی نسبت زیادہ قابلِ رسائی بنایا جا رہا ہے۔ اگلے مرحلے کی تکمیل کے بعد شارجہ کے ساحل دُنیا کے بہترین تفریحی مقامات میں شامل ہو جائے گا۔ روڈز اتھارٹی کے چیئرمین یوسف ال سُویجی نے اس پراجیکٹ کے حوالے سے بتایا کہ شارجہ بیچ پراجیکٹ میں ایک ہزار کے قریب پارکنگ ایریاز بنائے جا رہے ہیں۔ جبکہ ٹریفک کی بلا تعطل روانی کے لیے پارکنگ میٹرز کی تنصیب کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے۔

اس پراجیکٹ میں پانچ ساحلی مقامات کو شامل کیا گیا ہے۔پراجیکٹ میں تفریح کے لیے آنے والی عوام کے لیے دو لاکھ مربع میٹر کی گنجائش پیدا کی گئی ہے۔ساحل کے ساتھ ساتھ ڈیڑھ کلومیٹر لمبی سِیٹِنگ دیوار تعمیر کی گئی ہے۔ مختلف تقریبات کے انعقاد کے لیے پانچ پلازے مختص کیے گئے ہیں۔ جبکہ ساحل کے ساتھ ساتھ مٹر گشت کرنے کے لیے ساڑھے چھ کلومیٹر کا علاقہ مخصوص ہے۔

متعلقہ عنوان :