فلم ’’زیرو‘‘ کے باکس آفس پر مقابلہ کرنے کی صلاحیت کا یقین ہے، آنند ایل رائے

منگل 16 اکتوبر 2018 14:29

فلم ’’زیرو‘‘ کے باکس آفس پر مقابلہ کرنے کی صلاحیت کا یقین ہے، آنند ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) بالی وڈ ہدایتکار آنند ایل رائے نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ فلم ’’زیرو‘‘ باکس آفس پر کوئی بھی مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار آنند ایل رائے نے اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’’سمبا‘‘ کا اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘ پر اثرانداز ہونے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فلمیں ایک ہفتے کے فرق سے ریلیز ہوں گی اور انہیں امید ہے کہ فلم ’’زیرو‘‘ کسی بھی صورتحال کے باوجود شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب ہو گی۔

انہوں نے فلم ’’ستری‘‘ اور ’’باہوبلی‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فلم ’’زیرو‘‘ سے بھی ایسا ہی سحر طاری ہو گا جو باکس آفس پر کوئی بھی مقابلہ کر سکتی ہے اور فلم کی کرسمس پر ریلیز بہترین ثابت ہو گی۔ فلم رواں سال 21دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔