میں نے ہر چیز لڑائی سے حاصل کی ایسی زندگی اپنے بچوں کو نہیں دینا چاہتی، کنگنا رناوت

منگل 16 اکتوبر 2018 14:31

میں نے ہر چیز لڑائی سے حاصل کی ایسی زندگی اپنے بچوں کو نہیں دینا چاہتی، ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ وہ اپنے جیسی زندگی اپنے بچوں کو نہیں دینا چاہتیں کیونکہ انہوں نے کوئی بھی چیز لڑائی کئے بغیر حاصل نہیں کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شوبز کی زندگی ایسی نہیں کہ کوئی بھی اسے پسند کرے یا محبت کرے اور میری زندگی بھی ایسی ہی ہے، میں اپنے بچوں کو ایسی زندگی کبھی نہیں دینا چاہوں گی جس طرح میں نے گزاری ہے یا گزار رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم ایسا کیوں ہے لیکن میں جب سے پیدا ہوئی ہوں میں نے اپنے حق اور ہر چیز کے لئے لڑائی کی ہے اور کوئی بھی چیز لڑائی کے بغیر حاصل نہیں کی لہذامیں نہ ہی شرمندہ ہوں اور نہ ہی مجھے اس پر فخر ہے، جیسی میری زندگی ہے ٹھیک ہے۔ کنگنا رناوت فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی‘‘ اور ’’منٹل ہے کیا‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

متعلقہ عنوان :