پاکستان میں 36 کالعدم تنظیمیں سوشل میڈیا پر ایکٹو ہیں ،ْ ایف آئی اے کا کانکشاف

کالعدم تنظیموں کے گرفتار آپریٹرز عدالت میں پیش ،ْ تین ملزمان دو روزہ جسمانی ریمانڈپر ایف آئی اے کے حوالے

منگل 16 اکتوبر 2018 14:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) ایف آئی اے کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر کی گئی ایک سال پر محیط تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں 36 کالعدم تنظیمیں سوشل میڈیا پر ایکٹو ہیں۔ گزشتہ روز کالعدم تنظیموں کے گرفتارآپریٹرز کو انسداد دہشت گردی عدالت میں جج سید کوثر عباس زیدی کے روبرو پیش کیا گیا۔عدالت نے تین ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے تینوں ملزمان کو 18 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان میں کالعدم تنظیموں کی تعداد 75 ہے جن میں سے 36 کالعدم تنظیمیں سوشل میڈیا پر ایکٹو ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان حمزہ، محمد بلال، سبط الحسن کو اسلام آباد، جہلم اور گلگت سے گرفتار کیا گیا، ملزمانسوشل میڈیا پر کالعدم تنظیموں کے پیج چلاتے تھے ،ْکالعدم تنظیموں کے ایڈمنسٹریٹرز کاپتہ چلانے میں انٹرپول نے معاونت کی۔