وزیر خزانہ اسد عمر نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ایک بار پھر موخر کردیا

ای سی سی نے دسمبر تا فروری زیرو ریٹڈ شعبوں کو سو فیصد آر ایل این جی فراہم کرنے کی منظوری دیدی

منگل 16 اکتوبر 2018 14:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیر خزانہ اسد عمر نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ایک بار پھر موخر کردیا ہے۔منگل کو وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر سربراہی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔ ای سی سی نے دسمبر تا فروری زیرو ریٹڈ شعبوں کو سو فیصد آر ایل این جی فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

مارچ سے نومبر تک پانچ زیرو ریٹڈ شعبے پچاس فیصد آر ایل این جی اور پچاس فیصد سوئی گیس استعمال کریں گے۔ای سی سی کے اجلاس میں صرف ایک ایجنڈا ہی زیر بحث آسکا اور بجلی کے نرخوں میں ردو بدل پر بات نہ ہوسکی۔ کمیٹی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا معاملہ ایک بار پھر موخر کردیا۔نیپرا نے حکومت کو 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافہ کی سفارش کی ہے۔ اچکا ہے۔