تھر میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے سے 660 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی

منگل 16 اکتوبر 2018 14:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) تھر میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے سے 660 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، بجلی کی پیداوار دسمبر 2018ء میں شروع ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت تھر میں مقامی کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کی تعمیر اینگرو پاور تھر لمیٹڈ (ای پی ٹی ایل) اور سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی (ایس ای سی ایم سی) کے باہمی اشتراک سے کی جارہی ہے، پاور پلانٹ کی تعمیر کا 90 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے اور منصوبے کے مطابق مقررہ ہدف سے پانچ ماہ قبل تعمیر مکمل ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ یکم اگست 2018ء کو ای پی ٹی ایل نے پاور پلانٹ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرکے ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا تھا جبکہ دوسرا سنگ میل دسمبر 2018ء میں عبور کیا جائے گا جب پاور پلانٹ سے بجلی کی باقاعدہ پیداوار شروع ہو جائے گی۔