ابوظہبی ٹیسٹ میں شائقین کیلئے داخلہ مفت کر دیا گیا

عوام کو مفت داخلہ دینے کا فیصلہ شہر میں کھیلوں کے فروغ کے ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے وڑن کے تحت کیا گیا ہے ،ْ قائمقام چیف ایگزیکٹو آفیسر ابو ظہبی کرکٹ

منگل 16 اکتوبر 2018 14:34

ابوظہبی ٹیسٹ میں شائقین کیلئے داخلہ مفت کر دیا گیا
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) ابوظہبی میں کھیلوں کے فروغ اور زیادہ تعداد میں شائقین کو اسٹیڈیم میں لانے کی غرض سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ابوظہبی کرکٹ کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر میٹ باؤچر نے بتایا کہ عوام کو مفت داخلہ دینے کا فیصلہ شہر میں کھیلوں کے فروغ کے ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے وڑن کے تحت کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں مختلف ثقافتوں کے لوگ اسٹیڈیم میں آ کر کرکٹ سے لطف اندوز ہوں اور ٹیسٹ میچ میں لوگوں کی بڑی تعداد میں آمد یقینی بنانے کیلئے ابوظہبی کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر یہ قدم اٹھایا ہے۔