فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں 50ہزار ایکڑ رقبہ پر کینولا کی کاشت کا مقررہ ہدف مکمل کر نے کیلئے کوششیں تیز

منگل 16 اکتوبر 2018 14:36

فیصل آباد۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) محکمہ زراعت نے فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں 50ہزار ایکڑ رقبہ پر کینولا کی کاشت کا مقررہ ہدف مکمل کر نے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں جبکہ کینولا کی افادیت اور منافع بخش کاشت بارے کسانوں میں شعور اجاگر کرنے اور پیداواری ٹیکنالوجی کے بارے آگاہی کی فراہمی کے لیے گائوں، یونین کونسل ، مرکز، تحصیل، اور ضلعی سطح پر سیمینارز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے نیزکینولا اگائو خوشحال ہوجائو مہم میں کسان جو ش و خروش سے شریک ہیں۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ ان کا محکمہ کینولا کی کاشت میں اضافہ کے لیے کینولا سیمینارزکا انعقاد کر رہا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ پنجاب میں 50 ہزار ایکڑ رقبہ پر کینولا کی کاشت کا ہدف حاصل کرنے کے لیے محکمہ زراعت سرگرم عمل ہے اور تیل دار اجناس کے فروغ کے لیے ہر سطح پر منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کاشتکاروں کی کینولا کی کاشت میں اضافہ کے لیے ہر قسم کی معاونت کی جارہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ کینولا کی کاشت پر سبسڈی کی فراہمی پر کسانوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ اس مہم میں کسان جوش و جذبے سے شریک ہو کر بیداری کا ثبوت دے ر ہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ کسان نے کینولا اگائو خوشحال ہو جائو مہم کا نہ صرف خیر مقدم کیا بلکہ اسے اپنی معاشی خوشحالی کا مئو ثر ذریعہ بھی قرار دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :