مردان کا رہائشی چترال سے واپسی پر دریائے پنجگوڑہ میں گر کر جاں بحق

منگل 16 اکتوبر 2018 14:40

لوئر دیر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) مردان کا رہائشی شخص چترال سے واپسی پر دریائے پنجگوڑہ میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

لوئر دیر پولیس کے مطابق مردان کا رہائشی متوفی زبیر ولد غفور خان جو دو دن پہلے اپنے سسر کے گھر چترال گیا تھا واپسی پرمردان جاتے ہوئے تیمرگرہ کے قریب ترائی کے مقام پر اپنی گاڑی سمیت دریائے پنجگوڑہ میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش نکال لی گئی ہے جسے پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیوہسپتال تیمرگرہ پہنچادیاگیا ہے جبکہ گاڑی کو دریا سے نکالنے کی کوشش جاری ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :