علی گڑھ مسلم یوینورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

منگل 16 اکتوبر 2018 14:40

علی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں زیر تعلیم سینکڑوں کشمیر ی طلباء نے تین کشمیری طلباء کے خلاف غداری کا مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے منگل کو خاموش احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے طلباء نے یونیورسٹی کیمپس کے باہر مارچ کیا جن پر لکھا تھا کہ ’’کشمیری ہونا کوئی جرم نہیں‘‘۔

(جاری ہے)

طلباء نے یونیورسٹی کی دیواروں پر پوسٹرز بھی چسپاں کئے جن پر تین کشمیری طلباء کے خلاف غداری کے الزامات اور معطلی کے احکامات واپس لینے کے مطالبات درج تھے۔ طلباء پریہ الزامات یونیورسٹی کے سابق پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر منان وانی کی نماز جنازہ کا اہتمام کرنے کے الزام پرلگائے گئے تھے جس کو بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ہفتے ضلع کپوارہ میں محا صرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔