سپیکر وڈپٹی سپیکر کا اسسٹنٹ سیکرٹری قانون سازاسمبلی راجہ طارق محمود کے والد کی وفات پر اظہار افسوس

شاہ قادر اور سردار فاروق احمد طاہر نے ڈی ایف او سردار محمد کبیر خان کی وفات پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا

منگل 16 اکتوبر 2018 14:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر، ڈپٹی سپیکر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر، چیئر مین پبلک اکائوٹس کمیٹی ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے سٹاف نے اسسٹنٹ سیکرٹری قانون سازاسمبلی راجہ طارق محمود کے والد محترم کی وفات پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلندیء درجات کی دُعا کی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء اسمبلی سیکرٹریٹ کی جامع مسجد میں نماز ظہر کے بعد مرحوم کے بلندی ء درجات کی خصوصی دُعا کی گئی۔دریں اثناء آزادکشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر، ڈپٹی سپیکر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر ،چیئر مین پبلک اکائونٹس کمیٹی ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے سٹاف نے سردار محمد کبیر خان ڈی ایف او کی وفات پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلندیء درجات کی دُعا کی ہے۔