مسلم کانفرنس ہر سال کی طرح اس سال بھی 86واں یوم تاسیس شایان شان طریقے سے منائیگی

منگل 16 اکتوبر 2018 14:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن 86واں مسلم کانفرنس یوم تاسیس شایان شان طریقے سے منائی جارہی ہے ۔ صدر مسلم کانفرنس کی ہدایت پر مسلم کانفرنس نے یوم تاسیس کی تقریبات شروع کردی گئی ہیں ۔ مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے مرکزی چیئرمین راجہ ثاقب مجید نے کہا کہ مسلم کانفرنس ہر سال کی طرح اس سال بھی 86واں یوم تاسیس شایان شان طریقے سے منائیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 17اکتوبر 1932کو پتھر مسجد میں ریاست جموں وکشمیر کے مسلمانوں نے ایک تاریخ ساز اجتماع میں ریاستی مسلمانوں کی اولین سیاسی جماعت مسلم کانفرنس کی بنیاد رکھی ۔ مسلم کانفرنس کا قیام ریاست کی سیاسی تاریخ کا اہم ترین واقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ۔ مسلم کانفرنس کا قیام ریاست کی سیاسی تاریخ کا اہم ترین واقعہ اور ایک بیداری کا ثبوت تھا جس میں مسلمانان ریاست جموں وکشمیر نے کسی علاقائی ، گروہی ، لسانی یا نسلی تعصب کو حائل نہیں ہونے دیا اورمکمل اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیریوں کی آزادی اور اُن کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے ایک عملی جدو جہد کا آغاز کیا۔