ریحانہ روز کا غزلوں پر مشتمل البم’’روز‘‘ امریکہ میں ریلیز کردیاگیا

منگل 16 اکتوبر 2018 15:37

ریحانہ روز کا غزلوں پر مشتمل البم’’روز‘‘ امریکہ میں ریلیز کردیاگیا
مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) امریکہ میں مقیم پاکستانی گلوکارہ ریحانہ روز کا غزلوں پر مشتمل نیا البم’’روز‘‘ امریکہ میں ریلیز کردیا گیا۔آن لائن کے مطابق اس البم کو گذشتہ روز امریکی ریلیزنگ کمپنی Melody Maestros نے امریکہ میں ڈی وی ڈی پر ریلیز کیا ہے اس البم کی موسیقی سہراب علی خان نے ترتیب دی ہے اس البم میںمعروف شعراء کرام فیاض وردگ،منظرنقوی اورمونا شہاب کی لکھی ہوئی غزلیں شامل کی گئی ہیں اس البم کی ویڈیو ڈائریکشن ایم پی سجاد نے دی ہیں جبکہ اسے قلعہ روہتاس و دیگر مقامات پر عکسبندکیا گیاہے۔

اس البم کو اسی ماہ پاکستان میں بھی ریلیز کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران ریحانہ روز نے بتایاکہ وہ ایک عرصہ سے فن گائیگی سے وابستہ ہیں اور امریکہ میں مقیم ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وہ امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے منعقد کی جانیوالی تقاریب میں غزل گوئی کرتی رہتی ہیں ان کا پاکستان آنا ہوا تو انہیں سہراب علی خان جیسا نوجوان اور باصلاحیت موسیقار ملا جس کے ساتھ مل کے انہوں نے اپنا غزلوں کا مذکورہ البم ریکارڈ کیا اور اب انہیں خوشی ہے کہ امریکہ کی معروف ریلیزنگ کمپنی میلوڈی میسٹرز اسے ریلیز کرچکی ہے اور انشا ء اللہ پاکستان میں بھی جلد ان کے پرستاروں کو یہ البم مہیا کردیا جائیگا۔