اسلام آباد ہائی کورٹ :افتخار چودھری کی بلٹ پروف گاڑی کیس کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی

منگل 16 اکتوبر 2018 15:37

اسلام آباد ہائی کورٹ :افتخار چودھری کی بلٹ پروف گاڑی کیس کی سماعت 29 ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کی بلٹ پروف گاڑی کیس کی سماعت 29 نومبر تک کے لئے ملتوی کر دی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انور خان کانسی اور جسٹس عامر فاروق پرمشتمل ڈویژنل بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ فاضل بنچ نے جب سماعت شروع کی تو فریقین کی جانب سے عدم حاضری پر عدالت نے سماعت 29 نومبر تک کے لئے ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

واضح ہے ریاض حنیف ، شیخ احسان الدین اور دیگر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 9 مارچ 2018 ء کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا اور عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی بلٹ پروف گاڑی کے معاملے پر سنگل رکنی بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ سنگل رکنی بنچ نے درخواست گزار کی استدعا مسترد کر دی تھی جس کے بعد درخواست گزاروں کی جانب سے سنگل رکنی بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی تھی ۔