Live Updates

عمران خان کی پالیسیوں کا مقصد اور ایجنڈا ملکی معیشت کی تباہی ،

ذاتی دوستوں کو نوازنا ہے ‘مخدوم احمد محمود سیاسی اناڑی اور مسافروں کے ٹولے نے کشکول اٹھا کر ملک و قوم کی سلامتی خطرئے میں ڈال دی ہے‘صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب

منگل 16 اکتوبر 2018 15:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر وسابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے دعوئوں کے جال میں پھنس گئی ہے ،عمران خان کی پالیسیوں کا مقصد اور ایجنڈا ملکی معیشت کی تباہی اور ذاتی دوستوں کو نوازنا ہے ۔یہ بات انہوں نے اپنی رہائیش گاہ پر جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہی ۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اناڑی اور مسافروں کے ٹولہ نے کشکول اٹھا کر ملک و قوم کی سلامتی خطرئے میں ڈال دی ہے ،حکومت نے سخت شرائط تسلیم کرکے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے ،ڈالر مہنگا کرنا سازش آئی ایم ایف سے قرضہ ایک اور یوٹرن ہے ،عمران خان کی پالیسیوں کا مقصد اور ایجنڈا ملکی معیشت کی تباہی اور زاتی دوستوں کو نوازنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان جن معاشی مشکلات کا شکار ہے خطرہ ہے کہ اس کو بلیک لسٹ پر نہ ڈال دیا جائے غریب لوگوں کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کے دعویداروں نے سرکاری ملازمین کو بیروزگار اور ناتجربہ کار زاتی دوستوں پر مشتمل وزیروں مشیروں کی فوج بھرتی کرنے پر توجہ صرف کر رکھی ہے ۔

آئی ایم ایف کی شرائط پر ملکی اداروں کی نجکاری قبول نہیں کی جائے گی ۔قوم کو آئی ایم ایف ورلڈ بنک کے رحم و کرم پر چھوڑنے کی بیرونی سازشوں کے زمہ داران کو بے نقاب کیا جائیگا ۔انہوںنے کہا کہ غریب دشمن حکومت سے جان چھڑانے کیلئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک نکاتی ایجنڈئے پر اکٹھا ہونا ہوگا ،حکمرانوں کے پاس کوئی ویزن ہے اور نہ ہی معاشی ایجنڈا روپے کی قدر میں کمی سنگین مسائل کو جنم دئے گی۔

ڈالر کی قیمت بڑھنے سے نہ صرف صنعت و تجارت متاثر یوگی مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا ،مہنگائی کے طوفان سے تبدیلی نہیں تباہی آئیگی ۔مخدوم احمد محمود نے کہا کہ ملک میں جنگل کا قانون نظر آرہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ،قانون نافز کرنیوالے اداروں کو اپوزیشن جماعتوں کی کردار کشی اور انہیں حراساں کرنے پر مرکوز کر رکھا ہے ،پیپلزپارٹی اصولی سیاست پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرئے گی اور نہ ہی خاموش تماشائی بنے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات