کراچی، اغوا برائے تاوان میں ملوث 3خطرناک ملزمان مقابلے میں ہلاک
ناردرن بائی پاس پر اینٹی کارلفٹنگ سیل کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے جانیوالا ایک ملزم شہزاد عباسی 33مقامات میں مطلوب تھا پولیس نے گلشن معمار میںکار سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تھا جنہوں نے فائرنگ شروع کردی دونوں طرف سے کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا تینوں ملزمان مارے گئے شناخت شہزاد عباسی اشوک کمار اور اسد عمرانی کے نام سے کرلی گئی لاشوں کو سرد خانے پہنچا دیا گیا، مزید تحقیقات کی جارہی ہے
منگل 16 اکتوبر 2018 16:04
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے ملزمان کی شناخت شہزاد عباسی اشوک کمار اور اسد عمرانی کے نام سے ہوئی۔ ملزم شہزادو عباسی پولیس کو33مقدمات میں مطلوب تھا۔ جبکہ مارے جانیوالے ملزمان اغوا برائے تاوان ڈکیتی سمیت گاڑیاں چھینے کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔
ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے متعدد چھاپے مارے تاہم ملزمان مختلف مقامات پر ٹھکانے بدلتے رہتے تھے۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرکے ملزمان کو ہلاک کردیا بعد ازاں پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد ملزمان کی لاشوں کو سرد خانے منتقل کردیا۔ علاوہ ازیں عوامی کالونی پولیس نے شاہ فیصل کالونی پل صائمہ ریذیڈنسی کے قریب پولیس مقابلے کے بعد 2ملزمان فرید ولد اسلام الدین اور قاسم خان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے قبضے سے 2ٹی ٹی پستول بمعہ 7رانڈ اور موٹر سائیکل نمبرKGY-2173 برآمد کرلیا۔ پولیس نے زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا دریں اثنا خواجہ اجمیر نگری پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر5-A/1 شہری بینک کے قریب پولیس مقابلے کے دوران 2ملزمان محبوب علی ولد عبدالغفور اور کامران عرف کامی ولد غفور کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے قبضے سے 2ٹی ٹی پستول اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل نمبرKDN-6924 برآمد کرلیا۔ پولیس نے زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اے ٹی ایم سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو شناخت کیا گیا تاہم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.