Live Updates

سندھ میں حکومتی وڈیرے نے اپنی زمین سیراب کرنے کیلئے 16ارب کاڈیم بنا لیا، فاقی وزیربرائے آبی وسائل

صوبوں میں پانی چوری روکنے کیلئے اٹھارویں ترمیم سے بلیک میل نہیں ہونگا ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں، فیصل واوڈا

منگل 16 اکتوبر 2018 16:04

سندھ میں حکومتی وڈیرے نے اپنی زمین سیراب کرنے کیلئے 16ارب کاڈیم بنا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ میں ایک حکومتی وڈیرے نے اپنی 12ہزار ایکٹرزمین کوسیراب کرنے کیلئے 16ارب کا ڈیم بنا لیاہے ، صوبوں میں پانی چوری روکنے کیلئے اٹھارویں ترمیم سے بلیک میل نہیں ہونگا ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ تحریک انصاف کی اچھی بات یہ ہے کہ ہم نے حکومت میں ہوتے ہوئے ضمنی الیکشن میں کوئی مداخلت نہیں کی ، اس سے یہ بھی پتہ چلتاہے کہ ہم نے عام انتخابات میں بھی کوئی دھاندلی نہیں کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آئیڈیالوجی واضح ہے اور ہمایوں اختر کے ہارنے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ نظریاتی نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک عمران خان کی سوچ کا تعلق ہے تو وہ ایک لیڈر کی سوچ ہے اور لیڈر کی سوچ اپنی ہوتی ہے ، عمران خان نے اپنی زندگی میں بہت سے لوگوں کو آزمایا ہے جس کی ایک مثال کرکٹ میں وسیم اکرم ہیں جو آج پاکستان کے ہیرو ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی بہت دھیمی ہے اور میں اس سے مطمئن نہیں ہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات