کراچی،ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی کارروائی،ملزم گرفتار

ملزم کولیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل ہیلتھ سائنسز کے چانسلر کی شکایت پر گرفتار کیا گیا

منگل 16 اکتوبر 2018 16:04

کراچی،ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی کارروائی،ملزم گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے ) کے سائبر کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی نے بہاولپورمیں کارروائی کرکے طلبہ میں مذہبی منافرت پھیلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کولیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل ہیلتھ سائنسز کے چانسلر کی شکایت پر گرفتار کیا گیاہے ۔

ملزم نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے اہل خانہ کی تصاویر اور غیر اخلاقی مواد سوشل میڈیا پرجاری کیاتھا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے دبئی سے شول میڈیا کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوزوائرل کیں ۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے اپنا تعلق افواج پاکستان سے بتایا ہے۔