آشیانہ اسکینڈل: نیب کی شہبازشریف سے ابتدائی تحقیقات کی رپورٹ

شہبازشریف پر کرپشن کا الزام عائد،شہبازشریف نےغیرقانونی طورپرتحقیقاتی کمیٹی قائم کی، شہبازشریف کے اقدام سے منصوبے کی لاگت ڈیڑھ ارب روپے سے 3 ارب 38 کروڑتک جا پہنچی۔ رپورٹ کا متن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 16 اکتوبر 2018 15:29

آشیانہ اسکینڈل: نیب کی شہبازشریف سے ابتدائی تحقیقات کی رپورٹ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2018ء) نیب کی آشیانہ اقبال کیس میں سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ابتدائی تحقیقات کی رپورٹ سامنے آگئی ہے، نیب نے رپورٹ میں شہبازشریف پر کرپشن کا الزام عائد کردیا ہے، آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کا ٹھیکہ کامیاب بولی میں لطیف اینڈسنزکمپنی کودیا گیا،جبکہ کسی کمپنی نے شکایت نہیں کی، شہبازشریف نےغیرقانونی طورپرتحقیقاتی کمیٹی قائم کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا کہ بولی میں ناکام رہنے والی کسی کمپنی نے مقررہ وقت میں شکایت نہیں کی۔ شہبازشریف نےغیرقانونی طورپرتحقیقاتی کمیٹی قائم کی۔ کمیٹی نے بولی کو پیپرا رولزکے مطابق قرار دیتے ہوئے بعض بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی تھی۔ تاہم شہبازشریف نے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

(جاری ہے)

شہبازشریف نے فواد حسن کی ملی بھگت سے معاملہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے سپرد کیا۔

فواد حسن فواد نے شکایت کرنے والی نجی کمپنی سے کروڑوں روپے رشوت لی۔ نیب رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شہبازشریف نےغیرقانونی طورپرآشیانہ اقبال کا ٹھیکہ ایل ڈی اے کودیا۔ شہبازشریف کے فیصلے سے قومی خزانے کو بھاری نقصان ہوا۔ شہبازشریف کے اقدام سے منصوبے کی لاگت ڈیڑھ ارب روپے سے 3 ارب 38 کروڑتک جا پہنچی۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف سے تحقیقات میں شکایت کرنے والے شخص کا نام پوچھا گیا۔

شہبازشریف جان بوجھ کراس شخص کا نام نہیں بتایا جس نے انہیں زبانی شکایت کی تھی۔شہبازشریف نے مقررہ مدت کے بعد شکایت پرکمیٹی بنانے کے سوال کا بھی جواب نہیں دیا۔ نیب کے مطابق شہبازشریف سے مزید تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے۔ شہبازشریف نے معاملہ پی ایل ڈی سی کونہ بھجوانے کا بھی جواب نہیں دیا۔ نیب رپورٹ میں مزید الزام عائد کیا گیا کہ چیئرمین پی ایل ڈی سی بورڈشیخ علاؤالدین سے بھی تحقیقات کی گئیں۔

لاؤالدین نے اپنے بیان میں کہا کہ شہبازشریف کوبتایا تھا پی ایل ڈی سی کے ڈائریکٹرنے5 کروڑروپے مانگے۔ خواجہ منصورکو طلحہ برکی نے شہبازشریف سے متعارف کرایا تھا۔ واضح رہے نیب میں آشیانہ اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے استدعا پر 14روزہ ریمانڈ پر شہبازشریف کو مزید تحقیقات کیلئے نیب کے حوالے کردیا ہے۔