جمال خاشقجی کی گمشدگی ،ْترک حکام کی سعودی قونصل خانے میں تفتیش ،ْ عمارت کی تلاشی لی

منگل 16 اکتوبر 2018 16:16

جمال خاشقجی کی گمشدگی ،ْترک حکام کی سعودی قونصل خانے میں تفتیش ،ْ عمارت ..
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) استنبول میں سعودی قونصل خانے میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کے بعد پہلی مرتبہ ترک حکام نے اس عمارت کی تلاشی لی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کی صبح ترکی کی پولیس کو عمارت سے باہر نکلتے دیکھا گیا ۔ترک حکام کا دعویٰ ہے کہ خاشقجی کو سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا ہے جبکہ سعودی حکام تاحال اس الزام کو مسترد کرتے آئے ہیں۔