مکینک کی ذرا سی غلطی سے اربوں روپے مالیت کا ایف 16 طیارہ کھڑے کھڑے تباہ

تباہ ہونے والے طیارے کی مالیت ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر یعنی دو ارب 56 کروڑ 50 لاکھ روپے بنتی ہے ،ْرپورٹ

منگل 16 اکتوبر 2018 16:16

مکینک کی ذرا سی غلطی سے اربوں روپے مالیت کا ایف 16 طیارہ کھڑے کھڑے تباہ
بلجیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) بلجیم میں ایک مکینک نے طیارے کی مرمت کے دوران غلطی سے اس کا میزائل چلا کر اربوں روپے مالیت کا لڑاکا ایف 16 طیارہ تباہ کر دیا۔تباہ ہونے والے طیارے کی مالیت ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر یعنی دو ارب 56 کروڑ 50 لاکھ روپے بنتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ بلجیم کے دارالحکومت میں اس وقت پیش آیا جب دو مکینک فلورینیس ایئر بیس پر کنٹرول ٹاور کے نزدیک ایک ایف 16 طیارے کی مرمت کا کام کر رہے تھے۔

مرمتی کام کے دوران ان میں سے ایک مکینک سے غلطی سے طیارے کا میزائل چل گیا۔میزائل رًن وے پر کھڑے ایک اور ایف سولہ طیارے کو جا لگا جس میں 10 ہزار لیٹر ایندھن بھرا جا چکا تھا۔میزائل لگنے سے طیارے میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی وجہ سے دوسرے جہاز کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔اس حا دثے میں دونوں مکینک محفوظ رہے لیکن ان کی سماعت متا ثر ہوئی۔

متعلقہ عنوان :