سٹیٹ بینک سرسید احمد خان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں کل سے 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرے گا

منگل 16 اکتوبر 2018 16:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان برصغیر پاک و ہند کے مشہور مصنف ماہر تعلیم اور مصلح سرسید احمد خان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں کل بدھ 17 اکتوبر 2018ء سے 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرے گا۔ بینک کی طرف سے جار ی بیان کے مطابق سرسید احمد خان نے برصغیر پاک و ہند کی نشاة الثانیہ کی بنیاد ڈالی جو بالآخر 1947ء میں پاکتان کے قیام کی وجہ بنی۔

17 اکتوبر 2017ء کو سرسید احمد خان کی 200 ویں سالگرہ منائی گئی تھی۔ اس موقع پر جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے سرسید احمد خان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں وفاقی حکومت نے سٹیٹ بینک کو 50 روپے کے یادگاری سکے کے اجراء کی ذمہ داری سونپی ۔ اسٹیٹ بینک یہ یادگاری سکہ 17 اکتوبر 2018ء سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر کے کائونٹرز سے جاری کررہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سکہ مین تانبا 75 فیصد، نکل 25 فیصد ہے سکے کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن 13.5 گرام ہے۔ اس کے وسط میں چمکتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہواستارہ ہے جس کا رخ شمال مغربی سمت میں ہے۔ ہلال اور ستارے کے اوپر بیرونی کنارے کے ساتھ اردو زبان میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کندہ ہے۔ چاند کے نیچے گندم کی دو شاخیں جن کا خم اوپر کی جانب ہے، کے اوپر اجرا کا سال 2017 ء درج ہے۔ سکے کی عددی عرفی مالیت 50 جلی خروف میں ہے اور روپیہ کا لظ اردو میں بالترتیب ہلال اور تارے کے دائیں بائیں جانب درج ہے۔ سکے کے وسط میں سرسید احمد خان کی ایک رخی تصویر ہے ۔ تصویر کے نیچے سرسید احمد خان کے الفاظ کندہ ہیں۔ تصویر کے اوپر سکے کے کنارے کے ساتھ ساتھ 200 ویں سالگرہ کے الفاظ کندہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :