وزیر اعظم آزاد کشمیر کاسابق چیئرمین ضلع کونسل راجہ اقبال سکندرکی والدہ کی وفات پرگہرے رنج وغم کا اظہار

منگل 16 اکتوبر 2018 16:29

کوٹلی/کھوئیرٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) آزادکشمیرکے وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے ممتازمسلم لیگی رہنما،سابق چیئرمین ضلع کونسل راجہ اقبال سکندرخان کی والدہ محترمہ اورڈی آئی جی رینجرزراجہ شہریارخان کی دادی صاحبہ کی وفات پران کی رہائش گاہ کھوئی رٹہ جاکر گہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت وبخشش اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعاکی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجہ اقبال سکندرخان ماں جیسی عظیم نعمت سے محروم ہو گئے ہیں راجہ اقبال سکندرخان کی والدہ محترمہ کی وفات سے جوخلا پیداہوگیاہے اسے پرکرناممکن نہیںانہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوںکومختلف امتحانات کے ذریعے آزماتاہے اوروہی بندے کامیاب ہوتے ہیںجن کے ہاتھ سے صبروشکرکادامن نہیںچھوٹتا۔ماںجیسی عظیم ہستی کااس دنیاسے چلے جاناانتہائی سخت امتحان ہے کیونکہ اس ہستی کی کمی کوکوئی پورانہیںکرسکتااللہ پاک سے دعاہے کہ اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی تو فیق دے ۔

متعلقہ عنوان :