آزادکشمیر احتساب بیورو کے چیئرمین راجہ محمد اسلم کے نوٹس لینے پر پدر پل باغ کی مرمتی کا کام مکمل کر لیا گیا

منگل 16 اکتوبر 2018 16:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) ترجمان احتساب بیورو کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق آزادجموں وکشمیر احتساب بیورو کے چیئرمین راجہ محمد اسلم کے نوٹس لینے پر پدر پل باغ کی مرمتی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ چیئرمین احتساب بیورو نے پدر پل باغ کی ناگفتہ بہ حالت کا نوٹس لیتے ہوئے ایکسین شاہرات کو پل کی مرمتی کا حکم دیا تھا۔

پد ر نالہ پل کی تعمیر کا کام سال 2013-14میں مکمل کیا گیا تھا لیکن قلیل عرصہ کے اندر ہی پل کی حالت خراب ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

پل کے جائنٹس کے اندر گیپ آنے کی وجہ سے نہ صر ف ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہو رہی تھی بلکہ پل کو بھی نقصان پہنچنے کا احتمال تھا۔ اس طر ح کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا یہ پل مرمتی کے بعد محفوظ ہو گیا اور خزانہ سرکار کو بھی کروڑوں روپے کے نقصان سے بچا لیا گیا ۔ ایکسین شاہرات نے چیئرمین احتساب بیورو کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے پل کے جائنٹس کو مرمتی کرواتے ہوئے ٹریفک کے لیے رواں کر دیا ۔ عوام علاقہ نے احتساب بیور و کی اس کاوش کو سراہا ہے اور چیئرمین احتساب بیورو کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :