آزاد کشمیر پریس فائونڈیشن نے رکنیت کیلئے آمدہ درخواستوں کو یکسو کرنے کیلئے تحریری امتحان کا شیڈول جاری کر دیا

منگل 16 اکتوبر 2018 16:29

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) آزاد جموں و کشمیر پریس فائونڈیشن نے رکنیت کے لیے آمدہ درخواستوں کو یکسو کرنے کیلئے تحریری امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ۔ شیڈول کے مطابق تحریری امتحان مورخہ 21 اکتوبر 2018ء بروز اتوار ، بوقت 11:00 تا 01:00 بجے دن انعقاد پذیر ہو گا جس کے لیے آزاد کشمیر بھر میں 3 امتحانی مراکز مظفرآباد ، میرپور اور راولپنڈی میں قائم کیے گئے ہیں ۔

مظفرآباد امتحانی مرکز میں نیلم ، ہٹیاں ، مظفرآباد ، پونچھ ، باغ اور حویلی کے امیدواران شریک ہوں گے جبکہ میرپور امتحانی مرکز میں بھمبر ، کوٹلی اور میرپور کے امیدواران شرکت کرینگے اور راولپنڈی میں قائم امتحانی مرکز میں پاکستان بھر میں خدمات سرانجام دینے والے کشمیری صحافیوں کے علاوہ ضلع پلندری کے امیدواران بھی شریک ہوں گے ۔

(جاری ہے)

مظفرآباد میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول سہیلی سرکار مظفرآباد ، میرپور میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس سیکٹر F/1 میرپور جبکہ راولپنڈی میں کشمیر سینٹر ، الائیڈ کمرشل پلازہ ، چاندنی چوک مری روڈ ، راولپنڈی میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں ۔

اس حوالہ سے جملہ انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ امیدواران کی فہرستیں متعلقہ اضلاع کے آفیسران اطلاعات اور ممبران بورڈ آف گورنرز کو ارسال کر دی گئی ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ضلع کے امیدواران کی تحریری امتحان میں متعلقہ مراکز پر شرکت یقینی بنائیں ۔ جملہ امیدواران اپنا اصل شناختی کارڈ اور جس ادارہ کے ساتھ صحافتی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اس کا تازہ ثبوت بہر صورت ہمراہ لائیں اصل شناختی کارڈ کے بغیر کسی بھی امیدوار کو امتحانی ہال میں داخلے کی اجازت نہ ہو گی جبکہ تازہ صحافتی ثبوت پیپر کے ہمراہ منسلک کرنا لازمی ہو گا ۔ امیدواران کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے اپنے ضلع کے آفیسر اطلاعات اور ممبر بورڈ آف گورنرز سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :