شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کراچی کا منعقد کردہ چار روزہ سالانہ کتب میلہ جاری

منگل 16 اکتوبر 2018 16:33

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کراچی کا منعقد کردہ چار روزہ سالانہ کتب میلہ جاری ہے۔میلے کا افتتاح شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے کیا ۔میلے میں تعلیم، تدریس، تحقیق و دیگر موضوعات پر کتب 10فیصد سے 90 فیصد رعایت پر دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر نے کتب میلے کے انعقاد پر آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کو سراہا اور اساتذہ اور طلبہ پر زور دیا کہ وہ اس نادر موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کتب بینی کے رجحان کو فروغ دینا ہوگا۔ آج کے اس ڈیجیٹل دور میں جب کتب بینی کے رجحان میں کمی آرہی ہے ہمیں چاہیے کہ ہم کتب کو زیادہ سے زیادہ پڑھیں ۔ یہ میلہ اسی رجحان کو فروغ دینے کا ایک حصہ ہے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے ترجمان محمد ابراہیم کھوکھر نے بتایا کہ یہ کتب میلہ جمعرات تک صبح 9 بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :