ْاسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے منشابم کا ایک دن کاراہداری ریمانڈ منظور کرلیا

ڈرہے کہیں پولیس اہلکار مجھے مارنہ دیں ،ْ منشا بم … شریف نامی گجر نے میرے نام کے ساتھ بم لگا دیا ہے ،ْ صحافیوں سے گفتگو

منگل 16 اکتوبر 2018 16:42

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے منشابم کا ایک دن کاراہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔ منگل کو اسلام آباد پولیس نے ملزم منشابم کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جج کوثر عباس زیدی کے روبرو پیش کیا۔پولیس نے منشا بم کی تین دن کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی تھی، عدالت نے ملزم کو (آج) بدھ کو لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

دوران سماعت ملزم منشابم نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس پر اعتماد نہیں، میرے وکیل کا انتظار کرلیا جائے جس پر جج سیدکوثر عباس زیدی نے کہا کہ کچھ دیر آپ کے وکیل کا انتظار کرلیتے ہیں۔دوران سماعت جج وقفہ لے کر واپس چیمبر میں چلے گئے، وقفے کے بعد عدالت لگی تو پنجاب پولیس اور اسلام آباد پولیس کے اہلکار کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

منشا بم نے جج کے سامنے اپنے ڈرکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈرہے کہیں پولیس اہلکار مجھے مارنہ دیں۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر منشا بم کو صحافیوں نے گھیرلیا ،ْایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کا نام منشا بم کس نے رکھا جس پر انہوں نے بتایا کہ یہ نام شریف گجر نامی شخص نے رکھا تھا اس کے بھائی کے ساتھ منہ ماری ہوئی تھی جس کے بعد اس نے یہ نام رکھ دیا۔ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ آپ عدالتوں میں کیوں پیش نہیں ہوئے آپ پر 80مقدمات ہیں، اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پولیس نے ان کے ساتھ بڑی زیادتیاں کی ہیں۔اضح رہے کہ لاہور میں قبضہ مافیا گروپ کا سرغنہ منشا گزشتہ روز روپوشی ختم کرکے سپریم کورٹ میں پیش ہوا تھا جس کے بعد عدالت کے باہر سے اسلام آباد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا تھا۔