صحافی گمشدگی معاملہ،مائیک پومپیو کی شاہ سلمان سے خصوصی ملاقات

جمال خقشقجی کی گمشدگی اور مبینہ قتل کے حوالے سے جو بھی معلومات ہیں ،ْمنظرعام پر لائیں ،ْ اقوام متحدہ کا ترکی اور سعودی عرب سے مطالبہ

منگل 16 اکتوبر 2018 16:42

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کے معاملے پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے براہِ راست ملاقات کی۔

(جاری ہے)

مائیک پومپیو منگل کی صبح سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے تھے جہاں وزیر خارجہ عادل الجبیرنے ان کا استقبال کیا، جس کے فوراً بعد وہ شاہی محل پہنچے جہاں شاہ سلمان نے ان کا خیر مقدم کیا، بعدازاں دونوں کے درمیان بند کمرے میں ملاقات ہوئی۔ادھر اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل بیچلیٹ نے سعودی عرب اور ترکی پر زور دیا کہ جمال خا شقجی کی گمشدگی اور مبینہ قتل کے حوالے سے انہیں جو بھی معلومات ہیں وہ منظرعام پر لائیں.