کلر سیداںدفتر میں سبزیوں کے بیج عام عوام کے لئے دستیاب ہیں،محکمہ زراعت

منگل 16 اکتوبر 2018 16:43

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) محکمہ زراعت دفتر کلر سیداں میں موسم سرما کی سبزیوں کے بیج عام عوام کے لئے دستیاب ہیں، محکمہ زراعت کلرسیداں کے مطابق کلر سیداں دفتر سے موسم سرما کیلئے سبزیوں کے بیج کے پیکٹ کی فروخت شروع کر دی گئی ہے پانچ مرلہ کیلئے 8قسم کی سبزیوں کے بیج انتہائی خوبصورت پیکنگ میں دستیاب ہیں فی پیکٹ کی قیمت 50 روپے ہے جو عام بازار سے کئی گنا سستی ہے یہ پیکٹس دفتری اوقات میںمحکمہ زراعت دفتر کلر سیداںسے حاصل کیے جا سکتے ہیں عوام ان سے فائدہ اٹھا کر گھروں میں سبزی کی کاشت کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :