سندھ ہائی کورٹ نے امریکی صحافی ڈینیل پرل کیس میں سزا یافتہ مجرموں کی اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی

منگل 16 اکتوبر 2018 17:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے امریکی صحافی ڈینیل پرل کیس میں سزا یافتہ مجرموں کی اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ہے ۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں ڈینئل پرل کیس میں سزا پانے والے مجرموں کی اپیلوں کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پرچار ملزمان کی جانب سے خواجہ نوید ایڈوکیٹ پیش ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام ملزمان کی طرف سے پیش ہورہا ہوں سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ کیس میں 21 گواہوں کے بیانات قلم بند ہوئے تھے،ملزمان کے وکلا کا کہنا تھا کہ 21 گواہوں میں سے ایک بھی چشم دید گواہ نہیں ہے سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے ملزمان کی سزاؤں میں اضافے کے لئے بھی رجوع کر رکھا ہے،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمر عادل شیخ کو سزائے موت سنائی تھی،ملزمان ثاقب سلمان اور فہد نسیم ،شیخ محمد عادل کو 2002 میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

امریکی صحافی ڈینیل کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا