Live Updates

ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے سب سے زیادہ 11لاکھ ووٹ حاصل کیے ،

پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں نے 17نشستوں پر کامیابی حاصل کی،وزیراعظم ، وزراء اعلی ضمنی الیکشن والے حلقے میں گئے نہ ہی وہاں پر ایئرپورٹس سمیت بڑے بڑے منصوبوں کا اعلان کیا، چوہدری فواد حسین

منگل 16 اکتوبر 2018 17:20

ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے سب سے زیادہ 11لاکھ ووٹ حاصل کیے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حالیہ ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے سب سے زیادہ 11لاکھ ووٹ حاصل کیے ،پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں نے 17نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے ،پی ٹی آئی حکومت نے پہلی مرتبہ ضمنی الیکشن میں نیا کلچر متعارف کرایا ہے ،وزیراعظم ،وزراء اعلی ضمنی الیکشن والے حلقے میں نہیں گئے اور نہ ہی وہاں پر ائرپورٹس سمیت بڑے بڑے منصوبوں کا اعلان کیا ،پی ٹی آئی حکومت ضمنی الیکشن سے مکمل لاتعلق رہی ۔

منگل کو پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حالیہ ضمنی الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے ثابت کر دیا کہ پاکستان کے عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ ضمنی الیکشن کے لئے اضلاع کی سطح پربنائی گئی کمیٹیوں کی سربراہی ڈی سی، پولیس، ریونیو افسران کو نہیں دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ پوری اپوزیشن ملکر بھی پی ٹی آئی کو نہیں ہرا سکی ،بنوں اور اٹک کی نشستیں پی ٹی آئی کے امیدوارہارے ہیں کیونکہ وہاں پر کئی امیدوار کھڑے ہوئے تھے جس کا فائدہ دوسری پارٹی کے امیدوار کو ہوا ۔انہوں نے کہا کہ جہلم کی صوبائی اسمبلی کے نتائج کا سرکاری اعلان نہیں ہوا ابھی تک کچھ ووٹوں کا فرق ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات