مسافر بس کا سکول وین سے تصادم ، ڈرائیورسمیت 7طالبات جاں بحق ،4زخمی

منگل 16 اکتوبر 2018 17:12

سرگودھا۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) سرگودھا میں مسافر بس اور سکول وین کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں وین ڈرائیور سمیت7طالبات جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا گجرات روڈپر صبح سویرے سکول وین نمبریFT-830 جو کہ بچوں کو سکول لے کر آرہی تھی کوسامنے سے آنے والی نجی کمپنی کی تیز رفتار مسافر بس نمبری BBA353نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں6طالبات جن میں انعم ، آمنہ ، عُروہ ، فاطمہ ،اومان اور رضیہ شامل ہیںموقع پرہی جاں بحق ہوگئیں اور سکول وین کا ڈرائیورمحمد ذوالفقار بھی جاں بحق ہو گیا جبکہ 4طالبات جن میں زینب ، سویرا ، سدرہ اور ردا شدید زخمی ہو گئیں ، جنہیںفوری طورپر ابتدائی طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کر دیا گیا ،حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کروین کے دروازوں کو کاٹ کر زخمیوں اور جاں بحق افرادکی نعشوں کو باہر نکالااور ہسپتال منتقل کیا،حادثہ کے بعد مشتعل طلباء نے بس کو آگ لگا دی جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا،تھانہ پھلروان پولیس نے بس ڈرائیورکے خلاف مرنے والی طالبات کے لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔