شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں حکومت پاکستان کی مہم کے سلسلے میں 100سے زائد درختوں کے پودے لگائے گئے

منگل 16 اکتوبر 2018 17:22

سکھر ۔ 16اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں شعبہ مطالعہ پاکستان کی جانب سے اور اسلامک ریلیف انٹرنیشنل پاکستان اور انسانی حقوق اور ماحولیاتی تنظیم خیرپور کے اشتراک سے یونیورسٹی میںحکومت پاکستان کی صاف اور سرسبز پاکستان مہم کے سلسلے میں 100سے زائد درختوں کے پودے لگائے گئے۔ اس سلسلے میں ایک آگاہی سیمینار بھی منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک پرووائیس چانسلر نے ملک کے ماحولیاتی مسائل کے بارے میں بتایا اور طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر امداد حسین سہتو نے کہا کہ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے۔

(جاری ہے)

پروفیسر عنایت اللہ بھٹی انچارج شعبہ مطالعہ پاکستان نے ان تنظیموں کا شکریہ ادا کیا۔

اور کہا کہ شعبہ مطالعہ پاکستان نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد میں سرفہرست ہے۔ یونیورسٹی کے میڈیا کو آرڈنیٹر محمد ابراہیم کھوکھر نے کہا کہ سرسبز کیمپس یونیورسٹی کی وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کا ویژن ہے۔ اس سلسلے میں کیمپس میں 14اگست کو 1400سے زائد درختوں کے پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر نامور سرجن ڈاکٹر مراد علی خمیسانی ، سول ہسپتال خیرپور کے ایم ایس ڈاکٹر محمد حسین ابڑو، ضلعی زکوة آفیسر سلیم ٹانوری، بشیر احمد وسیم، ایڈوکیٹ قاضی شکیل احمد، حسن کاظم جونیجو، ، ظہیر انصاری ، پروفیسر شبنم ناز شیخ و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :