شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں پی ایچ ڈی، ایم ایس اور ایم فل کے پانچ سیمینارزکا انعقاد

منگل 16 اکتوبر 2018 17:22

سکھر ۔ 16اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے شعبہ کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی، ایم ایس اور ایم فل کے پانچ سیمینار ڈین فیکلٹی آف فزیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر کی صدارت میں منعقد ہوئے۔ پی ایچ ڈی کے محقق معشوق علی مہر نے پی ایچ ڈی کا دوسرا سیمینار پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد مہر کی رہنمائی میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ محقق رحمت علی راجپرنے اپنا ایم ایس سیمینار اور محقق سہیل احمد سومرو نے اپنا ایم فل سیمینار پروفیسر عبدالواحد شیخ کی رہنمائی میں پیش کیا۔ محقق عبدالجبار کلہوڑو نے اپنا ایم ایس سیمینار پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد مہر جبکہ محققہ عابدہ علی شر نے اپنا ایم ایس سیمینار اسد اللہ کیہڑ کی رہنمائی میں پیش کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر نے محققین کے کام کی تعریف کی اور کہا کہ یونیورسٹی میں تحقیقی رجحان میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ سیمینارز کو کامیاب قرار دیا گیا۔ سیمینارز میں محققین، اساتذہ اور یونیورسٹی آفیشلز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :