معاشی استحکام کیلئے پارلیمنٹ میں موجود تمام اکائیوں کو ایک ہوکر کام کرنا ہوگا ‘ثروت اعجاز قادری

آئی ایم ایف کے قرضے کسی طور بھی ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہیں ،حکومت عوام دوست وجمہوری طرز پالیسیاں مرتب کرئے

منگل 16 اکتوبر 2018 17:36

معاشی استحکام کیلئے پارلیمنٹ میں موجود تمام اکائیوں کو ایک ہوکر کام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے پارلیمنٹ میں موجود تمام اکائیوں کو ایک ہوکر کام کرنا ہوگا ،اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر معاشی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے تمام محب وطن قوتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا،اپوزیشن کو ملک کے مفاد میں عوام کی ترجمانی اور معاشی استحکام کیلئے کردار اد کرنا چاہیے ،حکومت کو آئینہ دیکھانا اور عوام کی ترجمانی کرنا پارلیمنٹ میں موجود اپوزیشن کا کام ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ سے باہر کی جماعتوں پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کے مسائل کے حل اور معاشی استحکام کیلئے نہ صرف آواز بلند کریں بلکہ مثبت کردار بھی ادا کریں ،پاکستان سنی تحریک عوامی مسائل کے حل اور معاشی استحکام کیلئے مثبت کردار ادا کریگی ،حکومت عوامی خدمت کیلئے دعوئوں سے نہیں عملی اقدامات سے کام کرئے ،کاروباری طبقہ ،فیکٹری و انڈسٹریل مالکان معاشی ابتر صورتحال سے پریشان حال ہیں ہم سمجھتے ہیں ،عوام سمجھتے ہیں کہ 50روز میں کوئی انقلاب نہیں آسکتا ،حکومت معاشی عدم استحکام کے محرکات کو عوام کے سامنے پیش کرئے ،ہمیں امریکن امداد یا ایسے ممالک کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے جو اپنے مفادات کو فوقیت اور پاکستان کے مفادات کو اہمیت نہیں دیتے ،آئی ایم ایف کے قرضے کسی طور بھی ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہیں ،حکومت عوام دوست وجمہوری طرز پالیسیاں مرتب کرئے۔

(جاری ہے)

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے ا ور ہمیں پاکستان کے مفادات کا ہر حال میں تحفظ کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :