وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی سردار سکندر حیات خان سے ملاقات

منگل 16 اکتوبر 2018 17:59

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) آزادکشمیرکے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان سے ان کی رہائش گاہ سالار ہائوس پر ملاقات کی۔ وزیرا عظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سردار سکندر حیات خان کی صحت بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔

سردارسکندرحیات خان نے حکومت کی گزشتہ اڑھائی سال کی کارکردگی پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ حکومت آزادکشمیر کے عوام کی فلاح وبہبودکے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات حوصلہ افزا ہیں، شہرمیںامن وامان کی صورتحال کوبرقراررکھنے کے لیے کسی قسم کی غفلت اورسست روی ناقابل برداشت ہے۔ اس موقع پروزیرمال وبہبودآبادی سردارفاروق سکندرخان،سابق ممبرکشمیرکونسل سردارنسیم سرفراز،پی ایس اوسردارشفیق انقلابی،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سردارمظہراقبال ،ن لیگی ٹکٹ ہولڈرزراجہ محمداقبال،ملک محمدیوسف ،پی آراوٹووزیرمال سردارطاہرمحمودایڈووکیٹ،صدرن لیگ یوتھ ونگ آزادکشمیر ملک حنیف،لیگی رہنماملک ساجدایڈووکیٹ،چوہدری وحیدگجرایڈووکیٹ،ضلعی انتظامیہ،مختلف محکمہ جات کے آفیسران ودیگرمتعلقین بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

وزیرا عظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سابق وزیر اعظم سالارجمہوریت سردار سکندر حیات خان کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :