حکومت آزادکشمیرخطہ کی تعمیروترقی اورعوامی مفادکے ایجنڈے پرکار بند رہے گی،وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان

منگل 16 اکتوبر 2018 17:59

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیرنے خطہ کوترقی کی راہ پرگامزن کرنے کے لیے عزم واستقلال سے آگے بڑھنے کاعزم کیا ہواہے حکومت آزادکشمیرخطہ کی تعمیروترقی اورعوامی مفادکے ایجنڈے پر کاربند رہے گی، بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے فرمان کواپنانصب العین بناکرعوام کے مسائل ترجیحی بنیادوںپرحل کررہے ہیں، سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان نے مجھ پراعتمادکرتے ہوئے جوذمہ داریاںسونپی ہیں ان پرپورااترونگا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اوراسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسربھی پی ایس سی کے ذریعے بھرتی ہونگے جس سے اساتذہ کی انتظامی صلاحیت میںاضافہ ہوگا، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بندکروائے، انسانی حقوق کے علمبردارمقبوضہ کشمیرمیںمظالم بندکروانے کے لیے کردار ادا کریں، بھارت دنیاکے لیے خطرہ بن چکاہے مسئلہ کشمیرجنوبی ایشیاء کافلیش پوائنٹ ہے عالمی دنیاکوکشمیریوںکی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیرکوحل کرنے کے لیے اپناکرداراداکرناچاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیںظالمانہ طرز عمل کوبدل کرمسئلہ کشمیرکے مستقل اورقابل قبول حل کے لیے مذاکرات کی راہ اپنائے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی ظالم وقابض فوج کے ذریعے انسانیت سوز مظالم کی انتہاکررکھی ہے، بھارتی قابض افواج کے ہاتھوںکشمیری نوجوان نسل کوچن چن کرجنگلوںاوربیابانوںمیںلے جاکرشہیدکرناایک تشویشناک صورتحال کاعکاس ہے بین الاقوامی برادری بین الاقوامی سطح پروضع کردہ قوانین کی روشنی میںبھارتی افواج کے مظالم کاسنجیدہ نوٹس لے کشمیریوںکی جدوجہدآزادی کوبرحق تسلیم کرکے انہیںان کابنیادی اورعالمی سطح پرتسلیم شدہ حق حق خودارادیت کے حصول سے بھارت زیادہ دیرتک کشمیریوںکودورنہیںرکھ سکتاان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے دورہ کوٹلی کے دوران سالارہائوس پرملنے والے مختلف عوامی وفود،پارٹی کارکنان ،مختلف محکمہ جات کے آفیسران اوربعدازاں کھوئیرٹہ میںمیڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاکہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر بسنے والے نہتے شہریوں کو بھی نشانہ بنا رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیتی ہے ہمیں اپنی فوج پر مکمل اعتماد و یقین ہے اور کشمیری اپنی فوج کی پشت پر ہیں تحریک آزادی کشمیرمیںکشمیریوںکی لازوال قربانیاںضروررنگ لائینگی۔