ن لیگی ارکان نےسیکرٹری اسمبلی پرحملہ کیا، فیاض الحسن کا الزام

لیگی ارکان نے سیکرٹری اسمبلی کا میزتوڑنے کی کوشش کی، حملہ حمزہ شہبازکی ایماء پرکیا گیا، حمزہ شہبازکو وارننگ ہے اپنا طورطریقہ ٹھیک کرلیں، ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کی جائیگی۔ وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی پر ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 16 اکتوبر 2018 18:05

ن لیگی ارکان نےسیکرٹری اسمبلی پرحملہ کیا، فیاض الحسن کا الزام
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اکتوبر 2018ء) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیا ہے کہ ن لیگی ارکان نے سیکرٹری اسمبلی پر حملہ کیا، لیگی ارکان نے سیکرٹری اسمبلی کا میز توڑنے کی کوشش کی، حملہ حمزہ شہبازکی ایماء پر کیا گیا، حمزہ شہباز کو وارننگ ہے کہ اپنا طور طریقہ ٹھیک کرلیں،ہنگامہ آرائی کرنے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔

انہوں نے بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی ، شہبازشریف کی رہائی کیلئے نعرے بازی پر اپنے ردعمل میں الزام عائد کیا کہ ن لیگی ارکان نے سیکرٹری اسمبلی پر حملہ کیا ہے۔لیگی ارکان نے سیکرٹری اسمبلی کا میز توڑنے کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری اسمبلی پر حملہ حمزہ شہباز کی ایماء پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسمبلی جو کچھ آج ہوا ہے ایسا تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا۔

ایوان میں ن لیگ کے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حمزہ شہبازکی قیادت میں آج بدمعاشی کی گئی ۔ایسی بدمعاشی اس سے قبل کبھی نہیں دیکھی۔ہنگامے میں ملوث ارکان کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو وارننگ ہے کہ اپنا طور طریقہ ٹھیک کرلیں ۔ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر مت پھینکو۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کی قوالی سنانے والی پارٹی خود ہی ووٹ کی پامالی پر اتر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب اورملک لوٹنے والوں کا احتساب کرنا ہے۔کرپشن اور منی لانڈرنگ کا حساب دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کیخلاف نیب میں چلنے والے کیسز 2015-16میں نوازشریف کی حکومت میں درج ہوئے۔اس سے قبل پنجاب حکومت نے مالی سال 19-2018ء کیلئے بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا ہے، پنجاب حکومت نے 2026 ارب کا بجٹ پیش کیا ہے، حکومت کی جانب سے بجٹ کو ٹیکس فری قرار دیا گیا ہے، بجٹ میں آمدن کا تخمینہ 1652ارب روپے جبکہ وفاق سے 1276ارب ملیں گے،تنخواہوں کی مد میں 313ارب روپے اور پنشن کیلئے 207 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں اسپیکر پرویز الٰہی کی زیرصدارت اجلاس میں وزیرخزانہ پنجاب مخدوم ہاشم بخت کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نے خوب ہنگامہ آرائی کی۔ اپوزیشن نے شہبازشریف کی گرفتاری کیخلاف خوب نعرے بازی کی ۔ اپوزیشن نے سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کی فوری رہائی کے حق میں نعرے لگائے۔