قومی اسمبلی کا اپوزیشن کی ریکوزیشن اجلاس (کل) پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوگا ،ْصدارت سپیکر کرینگے

ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا ،ْ شہبازشریف کی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈر موصول اپوزیشن کا شہبازشریف کی گرفتاری کا معاملہ اجلاس میں بھرپور اندازسے اٹھانے کافیصلہ ،ْحکومت نے حکمت تیار کرلی نیب ٹیم (کل) شہبازشریف کواسلام آباد لیکرآئے گی ،ْ اجلاس کے دوران شہباز شریف سارجنٹ ایٹ آرمز کی نگرانی میں رہیں گے

منگل 16 اکتوبر 2018 18:17

قومی اسمبلی کا اپوزیشن کی ریکوزیشن اجلاس (کل) پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ..
لاہور /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) قومی اسمبلی کا اپوزیشن کی ریکوزیشن اجلاس (کل) بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوگا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ایجنڈے پر غور سمیت اہم قومی امور زیرغور لائے جائیں گے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل قومی اسمبلی کے ریکوزیشن اجلاس کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری کیلئے ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بدھ کی صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا گیا ۔

اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے ،ْمسلم لیگ (ن) سمیت دیگر پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کی مشاورت سے ریکوزیشن اجلاس کے شیڈو ل اور ایجنڈے کی منظوری دی جائیگی۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس قائد حزب اختلاف شہباز شریف نیب لاہور کی جانب سے گرفتاری کے بعد مسلم لیگ (ن) کی طرف سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر سپیکر قومی اسمبلی نے طلب کیا ہے قواعد کے تحت ریکوزیشن اجلاس کا ایجنڈا بھی اجلاس ریکوزیشن کرنے والی پارلیمانی جماعت کی مرضی سے طے کیا جاتاہے۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی نے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کر دیئے جس کے بعد نیب ٹیم (کل)بدھ کو اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کواسلام آباد لیکر آئیگی جہاں وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر رکھے ہیں ،ْ قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے تک شہباز شریف اسلام آباد میں رہیں گے۔

قومی اجلاس کے دوران شہباز شریف سارجنٹ ایٹ آرمز کی نگرانی میں رہیں گے،اجلاس کا وقت ختم ہونے کے بعد شہباز شریف نیب کی تحویل میں رہیں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس ختم ہونے کے بعد نیب ان کو دوبارہ لاہور نیب آفس میں لے آئیگی ۔دوسری جانب صدر مسلم لیگ (ن )اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کیلئے نیب کو پروڈکشن آرڈر موصول ہو گئے ہیں۔ اپوزیشن نے شہبازشریف کی گرفتاری کا معاملہ اجلاس میںبھرپور اندازسے اٹھانے کافیصلہ کر لیا دوسری جانب حکومت نے بھی جوابی حکمت عملی تیار کر لی ۔