عمان ، قطراور یمن میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا

طوفانی بارشوں کے باعث کئی علاقے زیر آب بھی آگئے ،ْگھروں، کاروں اور چھتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا

منگل 16 اکتوبر 2018 18:34

مسقط/دوحہ /صنعا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) عمان ، قطراور یمن میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے ،ْبارش کے باعث مواصلات نظام بھی متاثر ہوا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث کئی علاقے زیر آب بھی آگئے ہیںجبکہ گھروں، کاروں اور چھتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔خطرناک طوفانی بارش کے ساتھ ڑالہ باری کے دوران لوگ گھروں میں بند ہو کر رہ گئے جبکہ بڑے بڑے اولے سڑکوں پر ہر طرف بکھرے دکھائی دئیے ۔