سعودی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ،ْ عملے کے تمام افراد ہلاک

منگل 16 اکتوبر 2018 18:34

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) سعودی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے کے تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شمال مغربی علاقے میں سعودی فوج کا تربیتی طیارہ ٹریننگ مشن کے دوران گرکرتباہ ہوگیا۔سعودی وزارت دفاع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں طیارے میں موجود عملے کے تمام افراد ہلاک ہوگئے ،ْ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔