وزیرمملکت برائے داخلہ امور شہریار ا ٓ فریدی پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈکوارٹر کا دورہ

وزیر مملکت برائے داخلہ امور کی آمد پر انہیں پاکستان کوسٹ گارڈز کے پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی

منگل 16 اکتوبر 2018 18:42

وزیرمملکت برائے داخلہ امور شہریار ا ٓ فریدی پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈکوارٹر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ امور شہریار آفریدی نے منگل کو ہیڈ کوارٹرزپاکستان کوسٹ گارڈز کا دورہ کیا۔وزیر مملکت برائے داخلہ امور کی آمد پر انہیں پاکستان کوسٹ گارڈز کے پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی ۔ جس میں کوسٹ گارڈز کی ذمہ داریاںنبھانے اور اسمگلنگ خصوصا ً انسداد منشیات کی روک تھام کے لیے کی گئی کوششوں کا ذکر کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے داخلہ امور شہریار آفریدی کو2018میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کئے گئے اقدامات اور پکڑی گی منشیات،شراب ،گٹکا، چھالیہ اور دیگر آٹیمز کی تفصیلات بھی بتائی گئیں۔وزیر مملکت برائے داخلہ امورنے ادارے کی کوششوں خصوصا ً انسداد منشیات کے حوالے سے کیے گئے اقدامات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے حکومت کی جانب سے پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔

متعلقہ عنوان :