برطانوی نژاد پاکستانی نوجوان نے تن سازی میں ملک کا نام روشن کردیا

بیرون ملک رہ کر اپنے وطن کا نام روشن کرنے کے جذبات الفاظ بیان میں نہیں کئے جاسکتے ،ْراحت علی شاہ

منگل 16 اکتوبر 2018 18:53

برطانوی نژاد پاکستانی نوجوان نے تن سازی میں ملک کا نام روشن کردیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) برطانوی نژاد پاکستانی نوجوان راحت علی شاہ نے برطانیہ میں تن سازی کی چمپئن شپ جیت کر پہلے ایشین ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔یوکے بی ایف ایف آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 14 اکتوبرکو نوٹنگھم میں منعقدہ برٹش باڈی بلڈنگ چمپئن شپ مقابلوں کی مینز ماسٹرز فزیک کیٹگری میں 20 تن ساز شریک ہوئے جن میں راحت علی شاہ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

لاہور سے تعلق رکھنے والے راحت اللہ شاہ نے دو ہفتے پہلے اسپین میں منعقدہ آرنلڈ ورلڈ کلاسک مقابلوں کی ماسٹرز مینز فزیک کیٹگری میں چھٹی پوزیشن حاصل کی تھی، ان مقابلوں میں 25 تن سازوں نے شرکت کی۔ایک انٹرویومیں راحت علی شاہ نے کہا کہ برٹش چمپئن شپ میں کامیابی پر بے حد خوشی ہے ، بیرون ملک رہ کر اپنے وطن کا نام روشن کرنے کے جذبات الفاظ بیان میں نہیں کئے جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے آرنلڈ کلاسک مقابلوں میں چھٹی پوزیشن پاکر دنیا بھر میں ہونے والے تن سازی کے مقابلوں میں براہ راست شرکت کرنے کا اہل ہوگیا ہوں، خواہش ہے کہ ورلڈ چمپئن بنوں۔

متعلقہ عنوان :