حکمران بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لئے جھوٹ، بہانے اورجواز نہ ڈھونڈیں ،ْمریم اور نگزیب

(ن) لیگ کے دور کے 11000میگاواٹ بجلی کے مکمل کردہ منصوبے نیب میں ضرور لے کے جائیں لیکن اپنے خیالی350 ڈیمز کا جواب تو دیں ،ْمہنگائی اور عوام کے درمیان نوازشریف کھڑا رہا ،ْجیسے ہی وہ ہٹا مہنگائی عوام پر آن گری ،ْپی ٹی آئی حکومت کے جھوٹ اور نا اہلی کی سزا قوم کو مل رہی ہے ،ْگیس،کھاد اور دیگر اشیاء کی مہنگائی پر قوم سے معافی کے بجائے مزید اضافے کا بم گرایا جارہا ہے ،ْجس وزیراعظم ہاؤس میں صرف جھوٹ بولنے اور الزام لگانے کی حکمت عملی بنتی ہو وہ کیسے ملک کی بہتری کیلئے کام کر سکتی ہے ،ْوزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس پر (ن)کی ترجمان کا رد عمل

منگل 16 اکتوبر 2018 19:30

حکمران بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لئے جھوٹ، بہانے اورجواز نہ ڈھونڈیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) سابق وزیر اطلاعات و نشریات اور مسلم لیگ (ن)کی ترجمان نے کہاہے کہ حکمران بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لئے جھوٹ، بہانے اورجواز نہ ڈھونڈیں ،ْ(ن) لیگ کے دور کے 11000میگاواٹ بجلی کے مکمل کردہ منصوبے نیب میں ضرور لے کے جائیں لیکن اپنے خیالی350 ڈیمز کا جواب تو دیں ،ْمہنگائی اور عوام کے درمیان نوازشریف کھڑا رہا ،ْجیسے ہی وہ ہٹا مہنگائی عوام پر آن گری ،ْپی ٹی آئی حکومت کے جھوٹ اور نا اہلی کی سزا قوم کو مل رہی ہے ،ْگیس،کھاد اور دیگر اشیاء کی مہنگائی پر قوم سے معافی کے بجائے مزید اضافے کا بم گرایا جارہا ہے ،ْجس وزیراعظم ہاؤس میں صرف جھوٹ بولنے اور الزام لگانے کی حکمت عملی بنتی ہو وہ کیسے ملک کی بہتری کیلئے کام کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فواد چودھری کی پریس کانفرنس حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا پیش خیمہ ہے - مریم اورنگزیب نے کہاکہ یہ پہلی حکومت ہے جس نے پچاس دن رونے اور جھوٹ بولنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ نااہل حکومت نے عوام پہ مہنگائی کا بم گرایا اور غریب کے منہ سے نوالا چھینا۔

انہوںنے کہا کہ جھوٹی اور نااہل حکومت بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنے جا رہی ہے اس لئے پھر رونا اور جھوٹ بولنا شروع کر دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لئے جھوٹ، بہانے اورجواز نہ ڈھونڈیں ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے اپنے دور میں مہنگائی کی شرع ، پٹرول اور بجلی کی قیمت کو تاریخ کی کم ترین سطح کو یقینی بنایا ۔انہوںنے کہا کہ مہنگائی اور عوام کے درمیان نوازشریف کھڑا رہا۔

جیسے ہی وہ ہٹا مہنگائی عوام پر آن گری۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف اور شہباز شریف کی محنت اور ایمانداری کا ثمر قوم کو ملا۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے جھوٹ اور نا اہلی کی سزا قوم کو مل رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف اور شہبازشریف نے مخالفت پر نہیں، قوم کی تعمیر، منصوبوں کی تکمیل پر توجہ دی۔ مریم اور نگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پر وہ الزام لگارہے ہیں جو خیبرپختونخوا میں ایک میگاواٹ بجلی نہ بناسکے۔

انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے دور کے 11000میگاواٹ بجلی کے مکمل کردہ منصوبے نیب میں ضرور لے کے جائیں لیکن اپنے خیالی350 ڈیمز کا جواب تو دیں ۔انہوںنے کہاکہ ارب کا پشاور میٹرو کا نا مکمل منصوبہ نیب میں کب لے کر جا رہے ہیں وزیراعلی کے پی کے، کے اختیارات استعمال کرکے جہانگیر ترین نے کان کنی کے جو ٹھیکے لئے، انکی تفصیل کب نیب کو پیش کریں گے فواد چوہدری صاحب قیمتوں کا تعین نیپرا کرتا ہے جس میں پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت کا نامزد نمائندہ شامل رہا۔

انہوںنے کہاکہ نوازشریف اور شہباز شریف کی محنت سے آج بجلی کی پیداواری لاگت 2013ء کے مقابلے میں کم ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی جس نے ’انرجی مکس‘ ٹھیک کر کے بجلی کی پیداواری لاگت کم کی۔ انہوںنے کہا کہ نوازشریف حکومت نے ڈیزل اور فرنس آئل کی مہنگی داموں بننے والی بجلی سے قوم کی جان چھڑائی۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے دنیاکے سستے ترین گیس پاور پلانٹ لگائے۔

انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) حکومت نے گیس، کوئلے، شمسی توانائی اور پون بجلی سے پیداوار شروع کی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ گیس،کھاد اور دیگر اشیاء کی مہنگائی پر قوم سے معافی کے بجائے مزید اضافے کا بم گرایا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت اب جتنا بھی جھوٹ بولیں، حکومت کی نااہلی نہیں چھپ سکتی۔انہوںنے کہاکہ عوام دشمن حکومت عوام کو اعتماد میں نہ لے کیونکہ اب عوام کا اعتماد آپ سے اٴْٹھ گیا ہے حکومت 14 اکتوبر کو عوام کا ردِعمل دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ جس وزیراعظم ہاؤس میں صرف جھوٹ بولنے اور الزام لگانے کی حکمت عملی بنتی ہو وہ کیسے ملک کی بہتری کیلئے کام کر سکتی ہے۔