Live Updates

وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کراچی کے کورنٹائن ہسپتال اور ائیرپورٹ میٹرنٹی ڈسپنسری کا دورہ

منگل 16 اکتوبر 2018 19:48

وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کراچی کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے منگل کو سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کراچی کے کورنٹائن ہسپتال اور ائیرپورٹ میٹرنٹی ڈسپنسری کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر صحت نے اس موقع پر کہا کہ ڈسپنسری کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے تاکہ صحت کی سہولیات عوام کو میسر ہوں۔

وزیر صحت نے ہدایت کہ بیماری کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اس لئے بین الاقوامی صحت ریگولیشن کے تحت وبائی امراض کی روک تھام کے لے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وبائی امراض کے بین السرحدی پھیلاو کو روکنے کے لے مربوط حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

عامر محمود کیانی کورنٹائن ہسپتال اور ڈسپنسری کے سٹاف کو ہدایت کی کہ مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

وزیر صحت نے کہا کہ ہم صحت کا بجٹ بڑھائیں گے۔ ماضی میں صحت کے شعبے پر خرچ نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے میں بہتری لانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس لئے صحت کے شعبے میں ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمات ہمارا مذہبی اور اخلاقی فرض ہے، اس لئے صحت کے شعبے میں ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔

وزیر صحت عامر محمود کیانی نے ہسپتال اور ڈسپنسری کی انتظامیہ سے کہا کہ مریضوں کی دیکھ بھال، کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہم عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ وزیر صحت عامر محمود کیانی نے مزید کہا کہ تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے اپنی حاضری کو یقینی بنائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات